جے ای ای کے نتائج کا اعلان،آئی آئی ٹی بمبئی زون کے چراغ  نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی

0

نئی دہلی : جوائنٹ انٹرنس ایگزام (جے ای ای)ایڈوانسڈ 2020 کے نتائج  کا اعلان پیر کو کردیا گیا، جس میں آئی آئی ٹی بمبئی زون کے چراغ  فلور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ آئی آئی ٹی روڑکی کی کنشکا متل لڑکیوں کے زمرے میں ٹاپر رہی۔ تاہم ، کنشکا آل انڈیا رینک میں 17 ویں نمبر پر ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی کے جاری نتائج کے مطابق چراغ نے 396 میں سے 392  مارکس حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا  جب کہ کنشکا نے 396 میں سے 315  مارکس  حاصل کئے۔ انہوں نے بتایا کہ جے ای ای ایڈوانسڈ کے امتحان میں 1،50،838 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 43،204 طلباء نے کامیابی حاصل کی جن میں  6،707 لڑکیاں بھی  شامل ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS