سابق مرکزی وزیررشید مسعود کا کورونا سے انتقال

    0

    دہرادون:سابق مرکزی وزیر قاضی رشید  مسعود کا پیرکو اتراکھنڈ کے رڑکی میں واقع ایک نجی اسپتال میں عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج  کے دوران  انتقال ہوگیا۔  وہ 79 برس کے تھے۔
    سال 1947  میں 15 اگست کو اترپردیش کے سہارنپور ڈسٹرکٹ کے تحت  آنے والے گنگوہ  میں پیدا ہونے والے رشید  مسعود کورونا وائرس سے متاثر تھے اور تقریبا 25 دنوں تک  دہلی  کے اپولو اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں اتراکھنڈ کے رڑکی میں ان کے بھتیجے کے نجی اسپتال میں بھرتی  کرایا گیا تھا جہاں آج صبح تقریبا ساڑھے نو بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ اہل خانہ ان کی لاش  کو سپردخاک کے لئے سہارنپور لے گئے ہیں۔
    واضح رہے کہ رشید مسعود ملک کے پہلے ایسے رکن پارلیمنٹ  تھے جنہیں سپریم کورٹ کے ذریعہ  مجرم قرار دیاگیا۔ وہ سال  1990 اور 1991 کے  درمیان مرکز کی  وی پی سنگھ (وشوناتھ پرتاپ سنگھ)حکومت میں وزیر صحت تھے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS