جھارکھنڈ میں رانچی ریلوے اسٹیشن سے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے آٹھ نابالغ سمیت 14لڑکیوں کو برآمد کیا ہے۔
آر پی ایف کے ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ رانچی ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ حالت میں کھڑی ایک لڑکی سے جمعہ کی دیر شام ایک جوان نے اس کی منزل سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ اس سلسلہ میں لڑکی کے جواب پر جوان کو شبہ ہوا۔ اس کے بعد آر پی ایف کی ٹیم نے اسٹیشن پر موجود آٹھ نابالغ سمیت 14لڑکیوں کو برآمد کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اسٹیشن کمپلکس میں ہی موجود ایک اسمگلر کو گرفتا ر کیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں کوتوالی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ میں ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست دی گئی ہے۔ اسمگلر نابالغ سمیت تمام لڑکیوں کو حیدرآباد لے جارہا تھا۔ تمام لڑکیاں لاتیہار ضلع کی بتائی جارہی ہیں۔
رانچی اسٹیشن سے 14لڑکیاں برامد، اسمگلر گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS