سپریم کورٹ میں بہاراسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

0

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے کوروناوائرس کے بڑھتے اثرات  کو دیکھتے ہوئے بہار میں اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پرسماعت کرنے سے جمعہ کو انکار کردیا۔
جسٹس اشوک بھوشن ،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آرشاہ پرمشتمل ڈویژن بنچ نے اجے کمار کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے احکامات پاس نہیں کرسکتے ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ انہیں الیکشن کمیشن کے سامنے نمائندگی کرنے کی اجازت دے ،لیکن بنچ نے کہا کہ وہ ہرکسی کو الیکشن کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ وہ صرف متعلقہ درخواست واپس لینے کی اجازت دے سکتی ہے۔ اس کے بعد درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔ 
درخواست گزار نے کہا کہ اس طرح کی عرضی پہلے بھی مسترد کردی گئی ہے،لیکن بہار میں کورونا وبا کے حوالے سے صورتحال میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ لہذا الیکشن ملتوی ہونا چاہئے۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ بہار میں اسمبلی انتخابات کرانے کےحالات نہیں ہیں۔ ریاست کے عوام کورونا وبا کی زد میں ہیں۔ دوسری طرف سیلاب نے بھی تباہی مچا دی ہے۔ سیاسی  نکتہ نظر سے بھی ریاست میں منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہیں۔
 درخواست گزار نے 7 ستمبر کو درخواست دائر کی تھی ،جس کے بعد رجسٹری نے سماعت کے لئے تاریخ مقرر کردی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS