نئی دہلی: بیجو جنتا دل کے رکن سسمت پاترا نے ہفتے کو دہشت گردی کی روک تھام کےلئے پاکستان پر دباؤ بنانے کی حکومت سے اپیل کی۔
پاترا نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ سرحد پر سکیورٹی اہلکار گشت کرتے ہیں اور سیٹلائٹ سے بھی نگرانی کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فرانس،اٹلی،جاپان،کناڈا وغیرہ ملکوں سے بھی مدد لے کر پاکستان پر دباؤ بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حافظ سعید اور داؤد ابراہیم جیسے دہشت گرد وہاں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بین الاقوامی میڈیا سے بات کرنی چاہئے اور اپنی بات وہاں مضبوطی سے رکھنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا میں ہندوستان کا موقف نہیں آپاتا ہے جس کےلئے پختہ قدم اٹھایا جانا چاہئے۔
ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے کورونا انفیکشن کے دوران مگربی بنگال میں بنکروں اور چھوٹے تاجروں کو دی گئی مالی مدد کےماڈل کو پورے ملک میں اپنائے جانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بنکروں اور چھوٹے کاروباریوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے ایک ہزار روپے کی اقتصادی مدد دی گئی ہے۔وبا کے اس دور میں بنکر اقتصادی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے ہینڈلوم اور پاورلوم بورڈ کا کام کاج پھر سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
حکومت دہشت گردی روکنے کےلئے پاکستان پر دباؤ بنائے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS