پولیس کا راجوری سے جنوبی کشمیر کے تین جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ

    0

    جموں: جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    جموں پولیس زون کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع راجوری میں تین مسلح جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ یہ تینوں جنگجو لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ہیں اور کشمیر سے راجوری آئے ہوئے تھے۔
    دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے راجوری کے گورین بالا علاقے میں 18 اور 19 ستمبر کی شب ایک آپریشن کے دوران تین جنگجوؤں کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
    انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت راہل بشیر عرف ایان بھائی ساکن پلوامہ، عامر جان عرف حمزہ ساکن کاکہ پورہ پلوامہ اور حافظ یونس وانی عرف زبیر ساکن شوپیاں کے بطور کی ہے۔
    گرفتار شدگان کی تحویل سے برآمد شدہ اسلحے میں 2 اے کے 56 رائفلز، 6 اے کے میگزین، 2 چینی پستول، 3 پستول میگزین، 4 گرینیڈ اور ایک لاکھ روپے نقدی شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS