حکومت کو نوجوانوں کی باتیں سننی چاہیے: پرینکا گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت مستقبل کے حوالے سے متفکر بے روزگار نوجوانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے لیکن ملک کے نوجوان واجب بات کہہ رہے ہیں اور وہ ان نوجوانوں کی بات کی حمایت کرتی ہے۔
محترمہ واڈرا نے کہا،’اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی)کا امتحان دینے والے طلبہ نے امتحان کے عمل، تمام مرحلے، فائینل ریزلٹ کو کیلینڈر پر مبنی طے شدہ وقت میں مکمل کرنے سمیت کئی اچھے مشورے دیے ہیں‘۔
حکومت نے ان مشوروں پر غور و خوض کرنے کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’قومی یومِ روزگار جیسے اختراعی ڈھنگ سے اپنی بات رکھنے والے نوجوانوں کو ہماری حمایت ہے۔ حکومت کو بھی نوجوانوں کی بات سننی  چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS