ریاست کرناٹک میں دارالحکومت بنگلورو سے تقریبا 500 کلومیٹر دور بیلگاوی میں ایک کووڈ-19 کا شکار شخص موت کے بعد لواحقین نے ایمبولینس کو نذر آتش کردیا۔ یہاں تک کہ انہوں نے مقامی اسپتال کے آئی سی یونٹ میں ڈاکٹر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
اس کا ایک ویڈیو بھِ وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایمبولینس میں شدید آگ لگی نظر آ رہی ہے۔ فائر برگیڈ محکمہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ، مریض کی موت سے ناراض لواحقین نے یہاں تک کہ شہر کے بی ایم ایس اسپتال پر پتھراؤ کیا۔
پولیس کمشنر تھیاگاراجا سمیت سینئر پولیس آفیسر موقع پر موجود ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ، کرناٹک میں بدھ کے روز سب سے زیادہ 4،764 نئے کووڈ-19 کیسز اور 55 اموات کی اطلاع ملی ، جس سے انفیکشن کی کل تعداد 75،833 اور اموات کی تعداد 1،519 ہوگئی۔ اس دن 1،780 مریض صحتیاب ہو کر اسپتال سے فارغ کر دئے گئے۔