طے وقت سے چار سال پہلے پورا ہوا شیروں کی تعداد دوگنا کرنے کا ہدف: پرکاش جاوڈیکر

0

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات اور ماحولیات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سنکلپ سے سدھی کے تحت شیروں کی تعداد دوگنا کرنے کے ہدف کو طے وقت سے چار سال پہلے پورا کرنے اور اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کئے جانے کو جنگلی جانوروں کے تحفظ کےلئے اہم لمحہ اور خودمختاری مہم کی ایک انوکھی مثال بتایا ہے۔ملک میں شیروں کی گنتی کے لئے 26,760مقامات پر 139 ریسرچ کی گئیں تھیں۔اس سروے کے دوران ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ شیروں کی تصویریں لی گئیں۔ملک میں اس وقت 2967 شیر ہیں۔اس سروے نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس زبردست سروے کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ ملی ہے۔
 جاوڈیکر نے ہفتے کو اس سروے کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے سنکلپ سے سدھی کے ذریعہ سے ہدف سے چار سال پہلے ہی شیروں کی تعداد کو دوگنا کرنے کا عزم پورا کیا۔آل انڈیا ٹائگر ایسٹیمیشن کا سب سے بڑا کیمرا ٹریپ اب گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا ہے۔جنگلی جانوروں کے تحفظ کےلئے حقیقت میں یہ ایک زبردست لمحہ اور خودمختاری مہم کی ایک ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS