صدر جمہوریہ نے نائب صدر وینکیا نائیڈو کی 71 یوم پیدائش پر دی مبارکباد

0

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کو بدھ کے روز سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی طویل العمری کی تمنا کی۔
رام ناتھ کووند نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’میں تمنا کرتا ہوں کہ ایشور آپ کو صحت مند بنائے رکھے اور آپ اپنی مخصوص توانائی، تیز رفتاری اور دانش مندی سے قوم کی خدمت کرتے رہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS