سوپریہ پنڈت نے اڈانی گروپ سے چین کی کمپنی کے قرار کولیکر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی

0

  ہندوستان نے چینی کمپنیوں کے معاملے میں بڑا قدم اٹھایا ہے۔چین نے ہندوستان کے 20فوجیوں اور ایک کرنل کو شہید کردیا تھا۔ چین اور ہندوستان کے تعلقات میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔ کورونا اور اور اب چین کے ساتھ کشیدہ ماحول بنا ہوا ہے ۔ اس کے مددے نظر جموں کشمیر کی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست ڈالی ہے۔  ایڈووکیٹ سوپریہ پنڈت نے سپریم کورٹ سے درخواشت کی ہے کہ چین کے ساتھ ہوئے کاروبار کو مسوخ کرن کا حکم جاری کریں۔نئی دہلی: چینی کمپنی کے ساتھ اڈانی گروپ نے مہاراشٹر ریاست کے بیچ میمورنڈم کو منسوخ کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔  حکومت سے چین کے ساتھ تجارتی پالیسیاں کا خلاصہ کرنے کے لئے ہدایات کی مانگ کی ہے۔ یہ درخواست جموں وکشمیر کی رہائش پذیرخواتین ایڈووکیٹ سپریہ پنڈت نے دائر کی ہے،جس میں اڈانی گروپ،مرکزی حکومت،گجرات حکومت اورمہاراشٹرا حکومت کو مدعا علیہ (defendant) بنایا  ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے مانگ کی گئی ہے کہ وہ چین کے ساتھ ہوئے اس  کاروباری معاہدے کو منسوخ کرنے کا حکم دے کیونکہ  حال ہی میں ہند چین سرحد کے ساتھ ہمارے فوجیوں کی شہادت کے پیش نظر مرکزی حکومت چین سے 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔ ہندوستانی عوام نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دوسری طرف،مرکزی حکومت چینی کاروباری گروپوں اور کچھ ریاستی حکومت کو چینی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنے کی منظوری دے رہی ہے ،ا س کی وجہ سے ملک میں ایک غلط پیغام جائے گااور یہ ہندوستانوں عوام کے جذبات کا مذاق آڑانے والی بات ہوگی۔ مشرقی لداخ کی وادی گلوان چینی فوجیوں اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان تصادم کے بعد،دونوں ممالک کے  تعلقات میں  کشیدہ پائی جانے لگی۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS