صدر جمہوریہ، وزیراعظم مودی نے جگن ناتھ یاترا کے موقع پر پورے ملک کو دی مبارک باد

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جگن ناتھ کی رتھ یاترا کے موقع پر ملک کو مبسرکباد پیش کی۔ 
وزیراعظم نریندر مودی نے اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کی زندگی کےلئے امن و چین، خوشحالی اور صحت کی تمنا کی ہے۔
وزیراعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کے مبارک موقع پر آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ میری تمنا ہےکہ عقیدت اور بھکتی سے بھری یہ یاترا ملک کے عوام کی زندگی میں سکھ، خوشحال، خوش قسمتی اور صحت لے کر آئے۔ جے جگن ناتھ‘‘۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اوڈیشہ میں پوری جگن ناتھ یاترا کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
کووند نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے کہا ’’رتھ یاترا کے مبارک موقع پر اہل وطن، خاص طور سے اوڈیشہ میں بھگوان جگن ناتھ کے عقیدت مندوں کو مبارکباد۔ میں تمنا کرتا ہوں کی بھگوان جگن ناتھ کا کرم کووڈ۔ 19 کا سامنا کرنے کے لئے ہمیں ہمت اور خود اعتمادی کی طاقت عطا کرے اور ہماری زندگی میں صحت اور خوشحالی آئے‘‘۔
واضح رہے کہ پوری کی جگن ناتھ یاترا آج سے شروع ہو رہی ہے۔ اس سے متعلق رسومات کم از کم 10 دن چلیں گی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS