پلوامہ میں تصادم، دو جنگجو ہلاک، ایک سی آر پی ایف اہلکار شہید

    0

    جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بنڈزو نامی علاقہ میں منگل کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو جنگجو اور سی آر پی ایف کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
    کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے تصادم میں دو جنگجوئوں اور ایک سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے بنڈزو نامی علاقہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پلوامہ پولیس، فوج کی 55 آر آر اور سی آر پی ایف نے منگل کی علی الصبح مذکورہ علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
    انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں موجود جنگجوئوں نے اس ٹیم میں شامل اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جو دو جنگجوئوں اور ایک سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔
    ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر میں رواں ماہ اب تک 11 جنگجو مخالف آپریشنز میں 30 جنگجو مارے جاچکے ہیں جن میں سے بیشتر مقامی اور حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS