پڈوچیری میں کورونا کے 19 نئے معاملے، کل متاثرین کی مجموعی تعداد 383 ہوئی

0

پڈوچیری: مرکز کے زیرانتظام ریاست پڈوچیری میں پیر کے روز کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے انفیکشن کے 17 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ  کر 383 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے آج کووڈ کی صورت حال کے سلسلے میں بتایا گیا کہ کل شام کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثر آٹھ مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور 226 معاملات ابھی بھی سرگرم ہیں۔ نئے معاملوں میں سے 11 سرکاری میڈیکل کالج  اور چھ متاثرین جپمیر میں بھرتی ہیں۔ اسپتال سے چھٹی پانے والوں میں سے چھ سرکاری میڈیکل کالج، دو جپمیر اور ایک کارائیکل سرکاری جنرل میں بھرتی تھے۔ فی الحال 168 مریضوں کا سرکاری میڈیکل اسپتال میں، 50  کا جپمیر، سات کا کرائیکل سرکاری اسپتال اور ایک کا یانم سرکاری اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں کورونا سے  383 لوگ متاثر پائے گئے ہیں، جس میں سے 149 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ جبکہ آٹھ لوگوں کی کورونا انفیکشن سے موت ہوچکی ہے اور 226 سرگرم  معاملوں کا  مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS