ملک کو فوج کی بہادری پر فخر ہے :راج ناتھ

0

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر چین کے ساتھ جھڑپ میں 20 فوجیوں کی موت پر غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوراملک شہیدوں کے کنبہ کے ساتھ ہے۔
ایل اے سی پر وادی گلوان علاقہ میں پیر کی شب ہوئی جھڑپ میں فوج کے 20جوان شہید ہوگئے تھے۔ راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے،’’وادی گلوان میں فوجیوں کی موت پریشان کن اورافسوسناک ہے۔ہمارے فوجیوں نے فرائض کی انجام دہی پر غیر معمولی ہمت اور شجاعت کا ثبوت دیا نیز فوج کی اعلیٰ ترین روایات کو نبھاتے ہوئے اپنی جانوں کو قربان کردیا۔
ایک دیگرٹویٹ میں کہا،’’قوم ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی بھلا نہیں پائے گی۔شہیدوں کے اہل خانہ کے تئیں میری تعزیت۔مصیبت کی اس گھڑی میں ملک ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔فوج کے ان جانبازوں کی بہادری اور ہمت پر ہمیں فخر ہے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS