مہاراشٹر: کارٹون دیکھنے کی ضد پوری نہ ہونے پر 14 سالہ لڑکے نے کی خودکشی

0

مہاراشٹر کے پونے واقع ببویواڈی علاقہ میں ایک 14 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی۔ پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکا کارٹون دیکھنے کی بہت ضد کر رہا تھا اور اس کی دادی ٹی وی پر نیوز چینل دیکھنا چاہتی تھیں۔ اس پر بچہ راضی نہیں ہوا۔ یہ دیکھ کر ماں نے غصے میں ٹی وی بند کر دیا، جس کے بعد بچے نے اپنے کمرے میں خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ اس کو اسپتا میں داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS