دیوریا: سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی ڈیمج کنٹرول کے لئے ورچوئل ریلی کے ذریعہ لوگوں کو
سبز باغ دکھا رہی ہے۔
ایس پی قومی جنرل سکریٹری اماشنکر راج بہر نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت سے ملک کے عوام کے ساتھ اس کے حامی بھی ناراض
ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر تیاری کے عالمی وبا سے بچاو کے لئے نافذ لاک ڈاؤن میں ملک کے مزدور تباہ ہوگئے ہیں۔ ملک کی معیشت چوپٹ ہوگئی۔ بی جے پی بیک فٹ پر
آتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سے سبق نہ لے کر بی جے پی حکومت نے نوٹ بندی کی طرح کووڈ-19 کورونا جنگ میں بھی بغیر تیاری کے لاک ڈاؤن
نافذ کردیا۔ راج بہر نے کہا کہ جب ملک میں کورونا کے تقریباً پانچ سو مریض تھے تو ملک میں پھنسے طلباء، سیاح۔عقیدت مند اور مزدوروں کو ان کے ٹھکانوں پر نہیں بھیجا
گیا۔ صنعتکاروں اور مکان مالکان نے وزیر اعظم کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے پھنسے ہوئے لوگوں کو ترجیح نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ نمستے ٹرمپ گجرات،ممبئی،دہلی کورونا پھیلا رہا تھا، تو بی جے پی مدھیہ پردیش میں غیر اخلاقی طریقہ سے حکومت بنا رہی تھی۔ تھالی، تالی، دیا جلانا
اور پھولوں کی برسات کر کے عوام کی توجہ مسائل سے ہٹائی جارہی تھی۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ راج بھر نے کہا کہ آج ملک کا ہر طبقہ پریشان حال ہے۔ ضروری مصنوعات کی پیداوار بند ہوتی جارہی ہے۔ مطالبہ کے مطابق پیداوار نہ ہونے سے ملک میں کالا
بازاری بڑھی ہے اور معیشت تباہ ہوگئی ہے۔ ملک میں آج افراتفری کا ماحول ایسا بن گیا ہے کہ جہاز کورونا متاثر پائلٹ اڑانے لگا ،ٹرین بھٹکنے لگی اور مزدور سڑکوں پر
مرنے لگا۔ انہیں وجوہات سے بی جے پی بیک فٹ پر آگئی اور حکومت کے خلاف لوگوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔
ڈیمج کنٹرول کے لئے بی جے پی ورچوئل ریلی کے ذریعہ دکھا رہی ہے سبز باغ: ایس پی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS