نئی دہلی: ملک میں كوروناوائرس کا قہر انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8909 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے متجاوز کر گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20،76،15 ہو گئی۔ اس دوران 217 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5815 ہو گئی۔ ملک میں اب تک کل 100303 لوگ صحت مند بھی ہو چکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 101497 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2287 نئے کیسز سامنےآئے ہیں اور103 افراد کی موت ہوئی ہے
جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباسے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72،300 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر
2،465 ہو گئی ہے۔اس دوران ریاست میں 1،225 لوگ شفایایب ہوئےہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31،333 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پرہے،جہاں متاثرین کی تعداد 24،586 تک پہنچ گئی ہے اور 197 اموات ہوئی ہے جبکہ 13،706 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔
کوروناوائرس سے قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے اورملک میں دہلی متاثرین کی تعداد کے معاملے میں تیسرے نمبرپر ہے۔ دہلی میں
22،132 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 556 لوگوں کی جان جا چکی ہے جب کہ 9،243 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔اس کے بعد كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات ہے۔ گجرات میں اب تک 17،617 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،092 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 11،894 افراد اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
راجستھان میں بھی کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 9373 ہو گئی ہے جبکہ203 افراد کی موت ہو چکی ہے، اور 6435 لوگ
مکمل طور پر ٹھیک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 8،420 افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں اور 364 افرادکی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 5،221
افراد شفایاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 8،361 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 222 لوگوں کی موت ہوئی ہے جب کہ5،030 لوگ اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 6168 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 335 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 2410 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔
جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 3،898 اور کرناٹک میں 3،796 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اس وبا کی زد میں آکر ہلاک شدگان
کی تعداد بالترتیب 64 اور 52 ہوگئی ہے۔مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2،718 ہو گئی ہے اور 33 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 46، بہار میں 24، ہریانہ میں 23، کیرالہ میں 11، اڑیسہ اور اتراکھنڈ میں سات،ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ میں پانچ، چنڈی گڑھ میں پانچ، آسام میں چار اور چھتیس گڑھ، لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Karnataka & Tamil Nadu
- Kerala, Other States & UT
- Punjab & Haryana
ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 20،76،15
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS