نثرگہ طوفان تیزی سے مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے

    0

    نئی دہلی: نثرگہ طوفان تیزی سے مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور آج سہ پہر یہ ممبئی سے 100 کلومیٹر دورعلی باغ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس دوران  110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں لینڈ سلائڈ کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹوں میں طوفان نثرگہ شدید چکرورتی طوفان میں بدل جائے گا۔ اس دوران ، تیز بارش اور ہوائیں  110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ احتیاط کے طور پر ، 10،000 سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔  نثرگہ طوفان کے سبب  ممبئی میں الرٹ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی سے بات کی اور انھیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS