جموں کشمیر اور اروناچل پردیش میں’ہر گھر میں نل سے پانی‘کا ہدف

    0

    نئی دہلی: آبی وسائل کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ جموں کشمیر نے’جل جیون مشن‘کے تحت ہر گھر میں نل سے پانی پہنچانے کا منصوبہ پیش کیا ہے جبکہ اروناچل نے 2023 تک اس منصوبے کو پورا کرنے کا ہدف پیش کیا ہے۔ 
    وزارت نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 18.17 لاکھ میں سے 5.75 لاکھ کنبوں کو ہر گھر میں نل سے پانی۔ ایف ایچ ٹی سی کی سہولت دستیاب ہے اور اس مالی برس کے آخر تک ریاست میں 1.76 لاکھ کنبوں کو ایف ایچ ٹی سی دستیاب کرانے کا منصوبہ ہے۔ ریاست کے گندھار بل، سری نگر اور رائے سی اضلاع کے سبھی 5000 گاؤں کو اس دوران سو فیصد ایف ایچ ٹی سی کے تحت لایا جائے گا۔ 
    وزارت کے مطابق اروناچل پردیش کے لئے قومی جل جیون مشن کے تحت 100 فیصد گھریلو نل کنکشن کا ہدف حاصل کرنے کے منصوبے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ ریاست نے مارچ 2023 تک سبھی کنبوں کو 100 فیصد نل کنکشن دینے کی تجویز رکھی۔ 
    سرکاری اطلاع میں کہا گیا ہے کہ 21۔2020 میں کل 2.18 لاکھ دیہی کنبوں میں سے 77000 کو نل کنکشن دینے کا منصوبہ ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS