او این جی سی نے 2500پی پی ای کٹ چنئی پولیس کو سونپی

0

تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن(اواین جی سی )کاویری بیسن،چنئی نے کارپوریٹ سماجی فرائض (سی ایس آر)پہل کے تحت آج 2500 انفرانی حفاظت کٹ (پی پی ای کٹ )چنئی پولیس کو سونپی جن کی قیمت 14.47 لاکھ روپے ہے۔
اواین جی سی کی جانب سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کٹ کورونا وائرس ’کوویڈ 19‘ کی روک تھام کےلئے علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو دی جائیں گی۔اواین جی سی کاویری بیسن کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ایس بھوشن کے ذریعہ سبھی کٹ گریٹر چنئی سٹی کے پولیس کمشنر اے کے وشوناتھن کے سپرد کی گئیں۔
 وشوناتھن نے بحران کے اس وقت میں مدد کا ہاتھ آگے بڑھانے کےلئے اوین جی سی کی ستائش کی۔ س کٹ میں ایک کپڑے کے تھیلے میں ہر پی پی ای کٹ کے ساتھ 500 ملی لیٹر ہینڈ سینیٹائزر اور ہینڈواش (250 ملی لیٹر)کی ایک ایک بوتل،دو اینٹی بیکٹریئل سابن،پانچ دوبارہ استعمال ہونے والے ماسک،تین جوڑی دستانے اورایک کپڑے دھونے کا سابن ہے۔
اس سے پہلے اواین جی سی نے سب ڈیویژنل چنئی میں 11 شہر پنچایتوں /پنچایتوں میں صحت/ صفائی مزدوروں اور کیڑے ماردوا کے چھڑکاؤ ٹینک پر کام کرنے والوں کو پی پی ای کٹ مہیا کرنے کےلئے 9.59 لاکھ روپے کی مالی مدد دی تھی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS