میرٹھ: مغربی اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بدھ کو کورونا وائرس کے 8مزید نئے مریضوں کی شناخت کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد
270 ہوگئی۔
میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میمورئل میڈیکل کالج کے کووڈ۔19محکمے کے سرویلانس افسر ڈاکٹر وشواس چودھری نے آج یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان
متاثرین میں میرٹھ صدر کوتوالی میں کام کرنے والے قانون گو بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرٹھ میں اب تک 14 متاثرین کی موت ہوچکی ہے۔ ضلع میں کووڈ۔19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 256 ہے۔ ضلع میں کل 44ہاٹ اسپاٹ بنائے
جاچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS