یوپی :چار لاکھ مہاجر مزدور وطن واپس پہنچے

0

لکھنؤ: کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر پیمانے پر نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان گذشتہ ایک ہفتے میں خصوصی ٹرینوں اور بسوں سے تقریبا لاکھ مہاجر مزدور ریاست واپس آچکے ہیں۔اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) اونیش اوستھی نے یہاں بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے میں تقریبا 268اسپیشل ٹرینوں سے 326040مہاجر مزدوراپنے کنبے کے ساتھ دوسری ریاستوں سے لایا گیا ہے جبکہ دوسرے ایک لاکھ مزدور اور طلبہ راجستھان کے کوٹہ،ہریانہ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش سے ریاست کو پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ 43 ٹرینیں مہاجر مزدوروں کو لے کر گورکھپور پہنچی ہیں جبکہ لکھنؤ 29،وارانسی 10،جونپور15،آگرہ 6،پریاگ راج7اور امیٹھی4 اسپیشل ٹرینیں مزدوروں کو لے کر پہنچی ہیں۔مسٹر اوستھی نے کہا کہ جلد ہی اسپیشل ٹرینیں نارتھ ایسٹ ،تریپورہ ،گوا اور دیگر ریاستوں سے مہاجر مزدوروں کولے کر آئیں گی۔دوسری ریاستوں سے آنے والے مہاجر مزدوروں میں سے سب سے زیادہ تعداد گجرات سے آنے والوں کی ہے جہاں سے تقریبا 2لاکھ مزدور 156اسپیشل ٹرینوں سے ریاست پہنچے ہیں۔جبکہ مہاراشٹرا سے 38ٹرینوں کے ذریعہ 50ہزار مزدور،صوبہ پنجاب سے 50ٹرینوں کے ذریعہ 60ہزار مزدور،کولکاتہ سے 8ٹرینوں کے ذریعہ 10ہزار مزدور اور تلنگا  اور کیرالہ سے 4۔4ٹرینوں کے ذریعہ 5ہزار مہاجر مزدور ریاست پہنچے ہیں۔ جہاں سے انہیں بحفاظت ان کے آبائی ضلع کو پہنچایا گیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS