اجین میں کورونا وائرس کے چھ نئے مریض

    0

    اجین:مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں چھ  لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے ساتھ ہی یہاں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 269 ہو گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق چھ نئے مثبت مریض ملنے کے بعد ضلع میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 269 ہو گئی ہے،جس میں 199 صرف شہر کے ہیں۔ابھی تک 4 ہزار 618 نمونے لیے گئے،جس میں 3 ہزار 659نگیٹیو ملے ہےہیں۔ آج 94 نمونے نگیٹیو آئے ہیں۔ ابھی تک 132 لوگو ں کو صحتیاب کے بعد  فارغ کردیا گیا ہے۔اجین ضلع کے کنٹین منٹ زون قرار دیئے گئے چھ علاقے کو آزاد کر دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں گزشتہ 21 دنوں سے مسلسل ایک بھی کورونا مریض سامنے نہیں آیا ہے۔ کرفیو اورلاک ڈاؤن کا سختی سے عمل جاری ہے۔ پولیس کی طرف سے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمے درج کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS