حاملہ کی مشتبہ حالات میں موت، قتل کا الزام

0

شری گنگا نگر:راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں ایک حاملہ خاتون کی مشتبہ حالات میں موت ہوجانے پر جہیز کے لئے قتل کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے لڑکی کے باپ کی رپورٹ درج کرانے پر شوہر،سسر،نند اورنندوئی پر جہیز کے لئے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ہنومان گڑھ خاتون تھانہ پولیس کے مطابق شری گنگا نگرضلع میں چک 18 جی جی گووند پورہ کے مہیندر کاجلا نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کی بیٹی پرمیلا (25) کی شادی چار برس قبل سنت نگر کے سندیپ سے ہوئی تھی۔ شادی میں حیثیت کے مطابق جہیز دیا گیا تھا لیکن سسرال والے اس سے خوش نہیں ہوئے۔لڑکی کے باپ نے الزام لگایا کہ اس کی بیٹی کو جہیز کے لئے پریشان کیا جاتا تھا۔ اس کی موت کا سبب بھی یہی ہے۔ لاش کا موقع پر پنچ نامے کی کارروائی کرکے ہنومان گڑھ ٹاؤن واقع سول اسپتال کے مردہ گھر میں محفوظ رکھ دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS