ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دہلی ایمس سے آج ڈسچارج کر دیا گیا۔
ان کو سینے میں تکلیف کے بعد اتوار کے روز دیر رات دہلی واقع ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ 87سالہ کانگریس لیڈر کو آج دوپہر 12:30 پر ڈسچارج کیا گیا۔
اسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اب انہیں فارغ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق احتیاط کے طور ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ بھی کیا گیا اور ان کی رپورٹ میں نتائج منفی آئے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS