کوویت میں پھنسے ہندوستانیوں کے ساتھ پہلی فلائٹ حیدرآباد پہنچی

0

حیدرآباد: پہلی وندے بھارت تخلیہ کی فلائٹ کوویت میں پھنسے ہندوستانیوں کے ساتھ حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پرپہنچی۔حکومت ہند کا وندے بھارت مشن دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے وہاں سے تخلیہ کا بڑامشن ہے۔یہ افراد لاک ڈاون کی وجہ سے ان ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو اس مشن کے ذریعہ ہندوستان واپس لایاجارہا ہے۔اس قومی کاز میں اپنی حصہ داری اداکرتے ہوئے جی ایم آرزیرقیادت حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کی جانب سے کوویت سے پہلی فلائٹ ہندوستانیوں کے ساتھ کل شب حیدرآباد پہنچی۔ایرانڈیا کی فلائٹAI 988 کوویت سے 163ہندوستانی شہریوں کے ساتھ پہنچی جو کوویت میں پھنسے ہوئے تھے۔مسافرین اور فلائٹ کے اہلکاروں کی سہولت کے لئے ایرپورٹ نے بین الاقوامی آمد اور ایرپورٹ کے تمام علاقوں کو جراثیم سے پاک کیا۔عوامی مقامات بشمول واش رومس،کرسیوں،کاونٹرس، ٹرالیز،ریلینگز،دروازوں،لفٹس اور ایسکیلیٹرس کو بھی جراثیم سے پاک بنانے کا عمل انجام دیاگیا۔ایرپورٹ میں سماجی فاصلہ کو بھی یقینی بنایاگیا۔ہر مسافر کی تھرمل کیمروں کے ذریعہ جانچ کی گئی۔وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے دی گئی ہدایت کے مطابق ایرپورٹ پر محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ جانچ کی۔اس جانچ کے بعد سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے جو حفاظتی کپڑے پہنے ہوئے تھے نے ان تمام کا امیگریشن کلیرنس کروایا۔ہر لگیج کو جراثیم سے پاک بنایاگیا۔تمام مسافرین کو غذا کے ڈبے دیئے گئے۔سرکاری اصولوں کے مطابق تمام مسافرین کو شہر کے مخصوص علاقوں میں 14دن کے لئے الگ تھلگ رکھاجائے گا۔تمام مسافرین کی روانگی کے بعد بین الاقوامی آمد کے تمام پروسیسنگ ایریا اور دیگر زونس کو جراثیم سے پاک کیاگیا اور آنے والے دنوں کے دوران چلائی جانے والی اگلی فلائٹس کے لئے تیاررکھاگیا۔بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS