نئی دہلی: مزدور تنظیم آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ریل حادثے میں مارے گئے مزدوروں کے لئے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم کی جنرل سکریٹری امرجیت کور نے ایک بیان میں کہا کہ مزدوروں کو انسانیت کی بنیاد پر فوری معاوضہ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی باحفاظت گھرواپسی کرانے میں حکومت ناکام رہی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اس طرح کے حادثے ہورہے ہیں۔
اورنگ آباد میں ریلوے ٹریک پر سو رہے 15 مزدور مال گاڑی سے کچل کر مارے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS