نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے روایتی طبی نظام کی اہمیت کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ-19)کی وبا کے روایتی علاج سے جڑی تحقیقوں میں مدد کرے گا۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیدروس گیبریسس نے پیر کو کووڈ-19پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا’’کئی روایتی دوائیں ہیں جو فائدے مند ہیں اور اس لئے ڈبلیو ایچ او کی ایک اکائی روایتی دواؤں پر کام کرتی ہے ۔لیکن کسی بھی روایتی دوا کے استعمال سے پہلے جدید دواؤں کی طرح ہی انہیں سخت ٹیسٹ سے گزرنا چاہئے۔‘‘
تنظیم کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 کے علاج کے لئے وہ ’آرٹیمیسیا انوا‘نامی دوا کے پودے پر غور کررہے ہیں۔تحقیقی تنظیموں کے ساتھ مل کر ڈبلیو ایچ او روایتی دوائی مصنوعات کے کلینیکل اثرات کے ٹیسٹ پر کام کررہاہے۔