پی ایم مودی کی دوسرے راحت پیکیج سے متعلق وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کے ساتھ میٹنگ

0

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور اہم وزراء اور اقتصادی وزارتوں کے عہدیداران کے ساتھ ہفتہ کے روز کئی اجلاس ہوئے۔ یہ اجلاس کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ صنعتوں کو دوسرا امدادی پیکیج دینے سے متعلق ہوئے۔ ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع موصول ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے امت شاہ اور سیتارمن سے تبادلہ خیال کیا۔ وہ دیگر اہم اقتصادی وزارتوں جیسے مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) سے متعلق امور پر بھی میٹینگس کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS