نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا وائرس وبا سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی رہی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 2293 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 71 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1218 ہو گئی ہے۔
ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 37336 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 1062 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 9951 تک پہنچ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS