جموئی میں جہیز کے لئے خاتون کا قتل

0

جموئی: بہار میں جموئی ضلع کے کھیرا تھانہ علاقہ میں کیوال پریتا گاﺅں میں جہیز کی خاطر ایک خاتون کے قتل کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ 
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع کے آدرش تھانہ جموئی علاقہ کے چوراہا باشندہ لکھن یادو کی بیٹی گوری کی شادی سال 2012 میں کیوال پریتا گاﺅں باشندہ 
اجے یادو کے ساتھ ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال والے جہیز کے لئے گوری کو پریشان کیا کرتے تھے۔ دیر رات اسی بات کی وجہ سے گوری کا شوہر کے 
ساتھ جھگڑا ہوا ، جس کے بعد شوہر نے گوری کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی لاش کی آخری رسومات ادا کر دی گئی۔ اندیشہ ظاہر 
کیا جا رہا ہے کہ جہیز کے لئے سسرال والوں نے گوری کا قتل کر دیا۔ 
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد کنبہ کے سبھی افراد فرار ہیں۔ اس سلسلے میں متوفیہ کے والد نے داماد اجے یادو اور کنبہ کے دیگر اراکین کے خلاف ایف آئی آر درج 
کرائی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS