دہلی ایمس نے فالو اپ مریضوں کے لئے جاری کیا ایڈوانس بکنگ نمبر

0

نئی دہلی: کورونا وائرس وبا کے مدنظر آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے فالو اپ مریضوں کے لئے ایڈوانس میں بکنگ کرانے کے لئے ایک ٹیلی فون نمبر (+9115444155) جاری کیا ہے تاکہ انہیں لاک ڈاون کے دوران علاج کی سہولت حاصل ہوسکے۔
ایمس کی طرف سے جاری بیان میں آج کہا گیا کہ فالو اپ مریض کی طرف سے اس نمبر پر فون کرنے پر یونک ہیلتھ آئڈینٹی فیکیشن (یو ایچ آئی ڈی) کی جانچ کی جائے گی اور اس کے بعد اپائنٹمنٹ طے کیا جائے گا۔ اس کے بعد مریض کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اپائنٹمنٹ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیر سے سنیچر تک ہر دن صبح ساڑھے دس بجے سے ڈھائی بجے تک فون پر بکنگ کی جائیں گی۔ بکنگ ہونے کے بعد متعلقہ محکمہ سے مریض کے پاس او پی ڈی /کلینک کا وقت فون کے ذریعہ سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بندوبست لاک ڈاون کے دوران جاری رہے گا کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں او پی ڈی اور کلینکس بند ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS