کوٹہ میں پھنسے بنگال کے 2ہزار طلباء کل بنگال پہنچیں گے:داخلہ سیکریٹری

    0

    کلکتہ: مغربی بنگال کے داخلہ سکریٹری الاپن بندوپادھیائے نے آج کہا ہے کہ کوٹہ میں پھنسے مغربی بنگال کے 2,368طلبا کو لانے کے لئے 
    95بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ 
    الاپن بندو پادھیائے نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کو لانے کیلئے افسران گئے ہیں اور جمعہ کو یہ طلبا بنگال پہنچ جائیں گے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی 
    ممتا بنرجی نے دو دن قبل کہا تھا کہ کوٹہ میں پھنسے ہوئے طلبا کو لانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور انہیں ریاست میں لانے کا سفر جلد شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے 
    کہا تھا کہ میں ذاتی طور پر اس کی نگرانی کر رہی ہوں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ دوسری ریاستوں میں پھنسے لاکھوں بنگالی اپنے آپ کو بے یارو مدگار نہ 
    سمجھیں۔ ہماری حکومت کوٹہ اور دوسری ریاستوں میں پھنسے لوگو ں تک مدد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS