دہلی: آزاد پور منڈی سے جڑے 15 تاجر کورونا سے متاثر،13 دکانیں سیل

0

نئی دہلی: آزاد پور سے جڑے 15 تاجروں میں اب تک کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اور 13 دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
جیال رہے کہ گزشتہ روز 11تاجروں کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی اور آج مزید 4تاجر اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں
منڈی کے زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے صدر عادل احمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے 15 لوگوں کے کرونا پازیٹیو پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم ان سے مسلسل رابطہ میں ہے اور ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ عادل خان نے بتایا کہ ابھی تک منڈی میں تیرہ دکانیں سیل کردی گئی ہیں اور 43 لوگوں کو قرنطینہ کیاگیا ہے۔ منڈی انتظامیہ ان لوگوں کے کھانے پینے کا انتظام کررہی ہے۔
آزاد پور منڈی کو مسلسل سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ منڈی آنے والے سبھی مزدور، تاجر، ڈرائیوروں اور کسانوں کو ماسک دیا جارہا ہے، پوری منڈی میں صفائی مہم چلا کر منڈی کو روزانہ دو مرتبہ صاف کیا جارہا ہے اور سبھی کو سینیٹائز کرنے کا کام روزانہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS