کورونا وائرس: دہلی میں 55 نئے کیسز،جس میں 46 شمال مغربی دہلی سے

0

 نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کا انفیکشن کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آج دارالحکومت میں مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 55 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ آج بروز جمعرات شمالی مغربی دہلی کے جہانگیرپوری علاقے میں مزید 46 افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔ یہ تمام افراد ایچ-سی بلاک کے رہنے والے ہیں۔ جس کے بعد اس بلاک کی گلی کو پوری طرح سیل کردیا گیا ہے۔ دہلی کے مانسروور پارک علاقے میں آج سات افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ ان لوگوں میں دہلی پولیس کرائم برانچ میں تعینات ایک (اے ایس آئی) بھی شامل ہے۔ ایک صحت کارکن اور اس کے سسرال والے مہرولی علاقے کے لیک ویو اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جس میں ان کے سسر کو کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ جس کے بعد اس اپارٹمنٹ کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS