پنجاب میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد 17 ہوئی

0

جالندھر:پنجاب میں کوروناوبا نے ایک چھ ماہ کی بچی کی جان لے لی۔ اسی کے ساتھ یہاں مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔دل میں سوراخ کی وجہ بچی کی پی جی آئی چندی گڑھ میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس کی حالت سدھرنے لگی تھی۔ گزشتہ دو دنوں سے انفیکشن نے گھیر لیا تھا۔ اس کا ٹیسٹ کرایا گیا تو اسے کوروناپازیٹیو آیا۔ اس کے بعد بچی کی حالت بگڑنے لگی اور آج اس کی موت ہو گئی۔
اسی دوران بابا فرید یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے گورو گوبند سنگھ میڈیکل کالج اور اسپتال کی جانب سے جالندھر کے 8 مریضوں کی بھیجی گئی کورونارپورٹ بھی پازیٹیو آنے کے ساتھ ہی ضلع سول، پولیس اور صحت انتظامیہ کے پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ ضلع میں 9نئے معاملات سامنے آنے سے کورونامثبت مریضوں کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔ میئر کے اوایس ڈی کے نمونے پازیٹیو آنے کے بعد اس علاقے کو سیل کر دیا ہے۔
اس سے پہلے کل سارا دن شہر یا ضلع سے کسی بھی مریض کی رپورٹ مثبت نہ آنے کے بعد محکمہ صحت کو کچھ راحت ملی لیکن آدھی رات کے بعد مكسوداں علاقے  کی جوالہ نگر کالونی کی ایک 65 سالہ خاتون پرمیت کور کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد صورتحال تشویشناک ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS