بچی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کرنے والا نوجوان گرفتار

0

نئی دہلی: بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے رگھوناتھ پور پولیس آﺅٹ پوسٹ کے ہردیا گاﺅں میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ عصمت دری کی 
کوشش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر کے آج جیل بھیج دیا گیا۔ 
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کل شام ہردیا گاﺅں کی رہنے والی ایک نابالغ لڑکی بیت الخلاء کیلئے جارہی تھی تبھی ایک نوجوان نے اس کے ساتھ عصمت دری کی کوشش 
کی۔ بچی کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگوں نے مذکورہ نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی پیٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ 
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متاثرہ کے والد کی درخواست پر مذکورہ نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS