ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں نے ماسک تقسیم کیا

0

کلکتہ:ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے درمیا ن ٹالی ووڈ اداکار اور ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں اچانک چیتلامارکیٹ پہنچی اور دوکانداروں اور خریداروں کے درمیان ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ لوگوں سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔ 30 سالہ ادارکا رہ نصرت جہاں نے کہا کہ یہ وقت مل کر مقابلہ کرنے کا ہے اور ہرایک شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت کے اصول وضوابط پر عمل کریں ۔انہوں نے سبزی فروشوں اور مزدوروں کو ماسک بھی دئے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS