بجٹ میں دہلی کے ساتھ سوتیلا سلوک: کیجریوال

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام بجٹ 2020کو مایوس کن قراردیاہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا’دہلی کو بجٹ سے بہت امیدیں تھیں، لیکن ایک بار پھر دہلی والوں کے ساتھ سوتیلا سلوک ہوا ہے۔ دہلی بی جے پی کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے تو دہلی والے بی جے پی کو ووٹ کیوں دیں؟ سوال یہ بھی ہے کہ الیکشن سے قبل ہی جب بی جے پی دہلی کو مایوس کررہی ہے تو الیکشن کے بعد اپنے وعدے کیا نبھائے گی؟“نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بجٹ کو مایوس کن اور دھوکہ دینے والا بتایا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا ”اکتادینے والی تقریر، مایوس بجٹ، دہلی والوں کو پھر دکھایا  ٹھینگا۔“

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS