کیرالہ میں کار،لاری کی ٹکر میں پانچ افراد ہلاک

0

کوٹائم: کیرالہ کے کوٹائم میں کوراویلنگڑ کے نزدیک کلیکاوو میں ہفتے کی صبح لکڑی سے لدی ایک لاری اور کار کی آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی۔ جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوٹائم میں کوراویلنگڑ کے نزدیک کلیکاوو میں آج صبح ایٹومنورکی سمت جانے والی ایک کار سے لاری کی ٹکر  ہونے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ ٹکر اتنی زبردست ہوئی تھی کہ کار لاری کے نیچے پھنس گئی،اورمسافر اس میں پھنس گئے۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ ہلاک شدگان کی شناخت  لاری ایجنٹ تھمپی(68)،ان کی بیوی ولسالا(65)،بیٹا ارجن ،بہو پربھا(46) اور پربھا کی ماں آشا کے طورپر ہوئی ہے۔ یہ سبھی تروتھکل کے رہنے والے تھے۔ لاشوں کو میڈیکل کالج اسپتال میں رکھاگیاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS