نئی دہلی:صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتے کو نربھیا کے چاروں قصوروارں میں سے ایک ونے شرما کی رحم کی عرضی خارج کردی ہے۔ دہلی کی ایک عدالت کے ذریعہ سبھی قصوروارں کی پھانسی کی سزا پر روک لگانے کےایک دن بعد اس معاملےمیں صدر نےرحم کی عرضی منظور نہ کی ہے۔ نربھیا کی اجتماعی آبروریزی اور قتل کے ملزم مکیش کمار سنگھ،پون گپتا،اکشے ٹھاکر اور ونےکو یکم فروری کی صبح6 بجے پھانسی دینے کی تاریخ طے کی گئی تھی۔ پون اور اکشے کے وکیل اے پی سنگھ نے دلیل دی کہ ان کے قانونی متبادل ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوئے ہیں اور ایسے میں انہیں پھانسی نہیں دی جاسکتی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS