نئی دہلی: ملک کو دہلادینے والے نربھیا معاملے کے ایک دیگر قصوروار اکشے کمار نے اب سپریم کورٹ میں کیوریٹو پیٹیشن دائر کی ہے۔ یہ عرضی منگل کے روز شام کے وقت داخل کی گئی تھی۔ اس بارے میں حالانکہ آج عدالت کے احاطے میں وکیل اے پی سنگھ نے نامہ نگاروں کو اطلاع دی۔ سنگھ نے ہی اکشے کی جانب سے عرضی دائر کی ہے۔ عرضی گزاروں نے سزا کم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ حالانکہ اکشے کے پاس ابھی صدر کے دفتر میں عرضی لگانے کا آئینی حق موجود ہے۔ اس معاملے میں ابھی چوتھے قصوروار پون کی جانب سے کیوریٹو عرضی داخل نہیں کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS