گنگا کو صاف و شفاف رکھنا ہماری ذمہ داری

    0

    مرکزی وزیر سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ گنگا ہماری تہذیب کی گواہ ہے، لہذا عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ گنگا صاف اور پاک  رہے۔پٹیل نے آج گنگا یاترا کے تیسرے دن  یاترا رتھ کو روانہ کرنے سے پہلے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ گنگا نے ہمارے ملک کے ایک بڑے حصے کی تہذیب کو فروغ  دیا ہے اور اس یاترا کے دوران لوگوں کا جوش بتا رہا ہے کہ گنگا کے تئیں لوگوں میں عقیدت ہے اور اس کو لے کر وہ متحرک بھی ہیں۔
    گنگا کو صاف ستھرا  بنانے  کا آغاز بہت پہلے ہی ہو چکا ہے، جس کے تحت وارانسی اور کانپور میں بہت سے گندے نالوں کو گنگا میں گرنے سے روکا گیا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس  یاترا  کے دوران ہمیں چھوٹی  سطح پر لوگوں میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔اس سے پہلے مرکزی وزیر نے یہاں بسی گھاٹ پر گنگا پوجن اور آرتی کی۔ اس موقع پر اتر پردیش کی حکومت میں وزیر سریش رانا، کپل دیو اگروال، سریش کھنہ اور بلدیو سنگھ اولكھ کے علاوہ دیگر معزز ین بھی موجود تھے۔پٹیل نے اس یاترا میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS