وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ چینی حکومت سے رابطے میں ہے۔ ’ہم چین کے شہر ووہان شہر میں جہاز بھیج کر لوگوں کو ہندوستان واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ہند اس پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے جلد ہی کوئی حل نکالا جائے گا‘۔
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزارت کے سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ آج کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ چین سے آنے والے ہندوستانی مریضوں کا پورا اعلاج کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS