دیشا پٹانی سلمان خان كے ساتھ دوباره كرنا چاہتی ہیں كام

    0

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی معروف اداكار سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لئے کافی پرخوش ہیں۔ دیشا پٹانی نے سلمان کے ساتھ فلم ’بھارت‘میں کام کیا تھا۔ وہ سلمان خان کے ساتھ ایک اور فلم’رادھے‘میں کام کریں گی ۔ فلم’رادھے‘2020 عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ دیشا پٹانی فلم’رادھے‘میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت خوش ہیں۔ دیشا پٹانی نے کہا’سلمان سر بالی ووڈ میں کئی سالوں سے بڑے اسٹار رہے ہیں، میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ فلم’بھارت‘کے بعد  میں ان کے ساتھ دوبارہ کام کروں گی۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کروں گی۔ جب فلم رادھے میں مجھے کام کرنے کا موقع ملا تو میں ساتویں آسمان پر تھی۔ مجھے یہ کہانی بہت پسند ہے اس کے علاوہ مجھے سر کے ساتھ  دوبارہ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ میری محنت اور میری خوش قسمتی ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS