مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کبرئی علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر جگرام تیواری کی موت ہوگئی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جٹا شنکر راؤ نے بتایا کہ منگل کی شام تیواری بائیک پر سوار ہوکر کہیں جا رہے تھے۔ کانپور۔ساگر نیشنل ہائی وے پر چندا چورا ہے کے نزدیک سڑک کنارے کھڑے ایک شخص سے بات کرنے لگے، اسی اثنا میں پیچھے سے آرہے تیز رفتار ٹرکٹر نے ان کی بائیک کو ٹکر ماردی جس سے ان کی موقع پرہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرکٹر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS