بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر کیا سخت طنز

0

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کے مابین الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ بی جے پی نے کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی شعیب اقبال کے عام آدمی پارٹی میں شمولیت پر سخت طنز کیا ہے۔ بی جے پی نے اروند کیجریوال پر الزام لگایا کہ وہ ناز برداری اور مسلم ووٹ بینک کی خاطر آئین کی بجائے شریعت کو ترجیح دینے والوں کو پارٹی کا چہرہ بنا رہے ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شعیب اقبال کے خلاف ڈکیتی، فساد کرانے، مہلک ہتھیاروں کے ساتھ دھمکی دینے، اقدام قتل  وغیرہ کے سمیت متعدد سنگین معاملے درج ہیں۔ اقبال وزیر اعلی کو جیل بھجوانے کی بات کہتے تھے، لیکن ایسا کیا ہوا کہ کیجریوال نے اقبال کو اپنی پارٹی میں شامل کر لیا؟ ڈاکٹر پاترا نے الزام لگایا کہ کیجریوال  ناز برداری  اور مسلم ووٹ بینک کی خاطر ایسا  کر رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں جامع مسجد کے پاس شہریت ترمیم قانون (سی اےاے) کے خلاف  ہوئے مظاہروں میں اقبال کے بیٹے آل اقبال نے انتہائی فرقہ وارانہ تقریر کی تھی، جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست چیلنج کرتے ہوئے شریعت کے لئے گردن بھی کٹوانے کی بات کہی تھی اور اللہ ہو اکبر کے نعرے لگائے تھے۔ انہوں نے کیجریوال سے سوال کیا کہ کیا وہ ملک کو آئین کی بجائے شریعت سے چلانے کے حق میں ہیں۔  ہندوستان کو ایک بار پھر مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش کون کر رہا ہے، یہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ ملک 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS