جے این یو تشدد : طلباء پر حملے سے ناراض پروفیسر چندرشیکھر نے مودی حکومت کی ایک اہم کمیٹی سے دیا استعفیٰ

0

جے این یو میں اتوار کو طلبا پر ہوئے حملے کے بعد یونیورسٹی کے پروفیسر سی پی چندر شیکھر نے مودی حکومت کی ایک اہم کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہندوستان کے معاشی ڈیٹا سے متعلق بنی ایک کمیٹی کی آج پہلی جائزہ میٹنگ ہونے والی تھی، لیکن اس سے پہلے ہی پروفیسر سی پی چندرشیکھر نے اس سے استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ مہینے ہی مودی حکومت نے اکونومکس اسٹیٹسٹکس پر اسٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ چندرشیکھر نے موجودہ حالات پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دیا، اور کہا کہ مودی حکومت کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے کیونکہ اس سے بھروسہ اٹھ چکا ہو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS