نئی دہلی: عالمی کتاب میلے کا آغاز دہلی کے پرگتی میدان میں ہوچکا ہے۔ آج مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے 28ویں عالمی کتاب میلے 2020 (این ڈی ڈبلیو بی ایف) کا افتتاح کیا۔ ممتاز گاندھیائی اسکالر گریشور مشرا ، چیئرمین نیشنل بک ٹرسٹ پروفیسر گووند پرساد شرما اور انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری مدن موہن، آئی ٹی پی او کےایگزیکٹیو ڈائریکٹر راجیش اگروال اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پوکھریال نے کہا کہ ہم کتابوں کے ایک سمندر کے درمیان ہیں اور یہ کتابوں کا مہاکنبھ خیالات سے لبریز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میلے میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور نئے خیالات اور نظریات تخلیق کرتے ہیں۔ کتابیں نئی نسل کو نئے خیالات سے روشناس کراتی ہیں۔ اِس سال کے میلے کے موضوع ’گاندھی : مصنفوں کے مصنف‘ کا ذکر کرتے ہوئے فروغ انسانی وسائل کے وزیر نے کہا کہ ہم ایسے وقت میں مہاتما گاندھی کا 150واں یوم پیدائش منا رہے ہیں، جب ہمیں ان کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ دنیا دہشت گردی سمیت بہت سے چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے۔ دنیا کو ، ملک کو ، معاشرے کو او رتمام لوگوں کو گاندھی جی کے امن اور عدم تشدد کے نظریے اور فلسفے کی وجہ سے اُن کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے پبلیشروں سے کہا کہ وہ کتابوں اور لوگوں کی پڑھنے کی عادت کو فروغ دیں کیونکہ لوگ کتابوں سے دور جا رہے ہیں اور این ڈی ڈبلیو بی ایف جیسا کتاب میلہ کتابوں اور پڑھنے کی عادت کی حفاظت اور اِس میں اضافے کو یقینی بناتا ہے۔
عالمی کتاب میلہ کا آغاز، مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے کیا افتتاح
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS